سی سی پی او لاہورنے آئی جی پنجاب سے ڈی ایس پی رینک کے افسران کے تبادلوں کے اختیارات مانگ لیے

شہرمیں کرائم روزبروزبڑھ رہاہے،کنٹرول کیلئے افسران کے تبادلوں کا اختیارضروری ہے ‘ درخواست میں پیش کیا گیا جواز

بدھ 30 ستمبر 2020 01:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) سی سی پی او لاہورعمر شیخ نے آئی جی پنجاب سے ڈی ایس پی رینک کے افسران کے تبادلوں کے اختیارات مانگ لیے، شہرمیں کرائم کنٹرول کے لئے اختیارات کی منتقلی کوضروری قراردے دیا۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی اولاہورشیخ عمر نے آئی جی پنجاب سے تقرروتبادلے کے حوالے سے اختیارات مانگ لئے ہیں۔ گریڈ17کے ڈی ایس پیزکے تقرروتبادلوں کے اختیارات کے حوالے سے آئی جی پنجاب انعام غنی کومراسلہ ارسال کردیاہے۔

مراسلے میں جوازپیش کیاگیا ہے کہ شہرمیں کرائم روزبروزبڑھ رہاہے۔

(جاری ہے)

کرائم کنٹرول کے لئے افسران کے تبادلوں کا اختیارضروری ہے تاکہ شہرمیں کرائم کی شرح پرقابوپانے اورکیسزکی بہترتفتیش کے لئے بہترافسران تعینات کئے جائیں۔سی سی پی او کی جانب سے 12فروری 2011ء میں سابق آئی جی پنجاب جاوید اقبال کی جانب سے جاری کردہ احکامات کوبھی بنیادبنایا گیا ہے جن میں ڈی ایس پیز کے تبادلوں کے اختیارات ریجنل افسران کودئیے گئے ہیں۔ اس سے پہلے مختلف آئی جیزکی جانب سے ڈی ایس پیزکے تبادلوں کے دئیے گئے اختیارات کی کاپیاں بھی لف کی گئی ہیں۔آئی جی پنجاب کی جانب سے معاملہ آر اینڈ ڈی برانچ کو بھجوا دیاگیا ہے تاکہ قانون کودیکھا جائے۔اس کے بعد اختیارات دینے کا فیصلہ کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں