پوری قوم پاک فو ج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے‘نوید شر یف

کشمیر میں 8لاکھ بھارتی افواج کی تعیناتی کے باوجود کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا‘رہنما پی ٹی آئی

منگل 20 اکتوبر 2020 14:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) پاکستان تحریک انصا ف اور سیزکے مرکزی رہنما نوید شر یف نے کہا ہے کہ پوری قوم پاک فو ج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، کشمیر میں 8لاکھ بھارتی افواج کی تعیناتی کے باوجود کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہپاک فوج بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے،کشمیر پاک بھارت کے درمیان ایک سلگتا ہوا ایشو ہے جسے حل کیئے بغیر امن مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے۔ انہو ں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا بہترین حل یواین او کی قراردادوں پر عملدرآمد ہے اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے بھارت پر پابندیاں عائید کرے ۔تاکہ مسئلہ کشمیر جلد از جلد حل ہوسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں