روزگار کے اچھے مواقع انسانی وسائل کو معیشت کے لیے ڈرائیونگ فورس بنا سکتے ہیں

لاہور چیمبر کے نائب صدر طاہر منظور چودھری اور دیگر کا پنجاب روزگار سکیم سے متعلق آگاہی سیشن سے خطاب

جمعہ 27 نومبر 2020 19:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) روزگار کے اچھے مواقع انسانی وسائل کو معیشت کے لیے ڈرائیونگ فورس بنا سکتے ہیں، اس حوالے سے پنجاب روزگار سکیم جیسے اقدامات بہت اہم کردار ادا کریں گے۔ ان خیالات کااظہار لاہور چیمبر کے نائب صدر طاہر منظور چودھری، لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی ممبر اور سٹینڈنگ کمیٹ برائے انٹرپنیور ڈویلپمنٹ و ریسورس سنٹر شیرین ارشد خان، عائشہ فاروقی، لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی اراکین حاجی آصف سحر، ذیشان سہیل ملک، ذیشان سہیل ملک و دیگر نے لاہور چیمبر میں پنجاب روزگار سکیم سے متعلق آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

لاہور چیمبر کے نائب صدر طاہر منظور چودھری نے کہا کہ پاکستان کے ایس ایم ایز سیکٹر کو حکومت کی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے، پرائیویٹ سیکٹر کی فنانسنگ کا صرف 6.4فیصد حصہ ایس ایم ایزکو ملتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور بینک آف پنجاب کے درمیان اشتراک بہت اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ لاہور چیمبر نے ایس ایم ایز سیکٹر کی ترقی کے لیے حکومت کو بہت سی تجاویز پیش کیں جنہیں تسلیم کرکے حکومت نے درست سمت میں قدم اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ مختلف کیٹگریز کے تحت دئیے جانے والے قرضے روزگار کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ شیریں ارصد خان نے کہا کہ پنجاب روزگار سکیم میں اپلائی کرنے کا طریقہ کار آسان اور عام فہم ہونا چاہیے تاکہ ہرکوئی اس سے فائدہ اٹھاسکے۔ اس موقع پر سکیم سے متعلق ایک تفصیلی پریذنٹیشن بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں