مختلف وجوہات کی بنا پر لاہور میں فضائی اور ٹرین آپریشن متاثر

پیر 30 نومبر 2020 19:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کی وجہ سے چار ملکی اور غیر ملکی پروازیں متاثر ہوئیں۔

(جاری ہے)

جنہیں شیڈول سے منسوخ کرلیا گیا۔ اسی طرح لاہور کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی متعدد مسافر ٹرینیں بھی ایک سے 2 گھنٹوں کی تاخیر کا شکار رہیں۔ اس صورتحال میں فضائی اور ٹرین مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں