لاہور سمیت پنجاب بھرمیں 698 ٹریفک حادثات ، 9افراد جاں بحق،751 زخمی

جمعہ 15 جنوری 2021 23:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھرمیں 698 ٹریفک حادثات میں 9افراد جاں بحق جبکہ751 زخمی ہوگئے، زخمیوں کوفوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں332معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز نے جائے حادثہ پر بروقت پہنچ کر طبی امداد فراہم کی جسکی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا،ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (69فیصد )موٹر سائیکلز کی ہے، لہذا ضروری ہے کہ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 319ڈرائیورز،کم عمرڈرائیورز32،مسافر339اور102پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ182ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جن میں صوبائی دارالحکومت197متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد68حادثات میں 74متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان 46حادثات میں44متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں