پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی سکولز کل سے کھول دئیے جائیں گے

ہفتہ 16 جنوری 2021 20:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2021ء) لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکولز کل بروز پیر کھول دئیے جائیں گے۔ سکول کھلنے سے قبل تمام سرکاری سکولوں میں رنگ و روغن سمیت کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

تمام سکولوں کو کرونا سے ڈس انفیکٹ کرنے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ پنجاب بھر کی ڈسٹرکٹ ایڈیجوکیشن اتھارٹیز نے کل سے سرکاری سکولوں کے تمام اساتذہ کی 100 فیصد حاضری کو یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کردئیے ہیں اور واضح کیا ہے کہ اگر کسی سرکاری سکول کے اساتذہ ڈیوٹی سے غائب پائے گئے۔

تو ان سکولوں کے ہیڈز جواب دے ہونگے۔ سرکاری سکولوں میں 50 فیصد حاضری کی شرط ختم کردی گئی ہے جبکہ والدین نے سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہونے پر سکھ کا سانس لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں