پنجاب کی ضلعی عدلیہ نے گزشتہ ایک سال میں 20 لاکھ 18ہزارمقدمات نمٹائے

سول عدالتوں میں 13 لاکھ 30ہزار ،سیشن عدالتوں میں 6 لاکھ 88 ہزار 152 مقدمات کے فیصلے کئے گئے ججز غیر ضروری تاریخیں دینے سے مکمل اجتناب کریں‘ چیف جسٹس ہائیکورٹ کی جانب سے ضلعی عدلیہ کی کارکردگی کی ستائش

منگل 19 جنوری 2021 13:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) کورونا وباکے دوران محدود عدالتی کارروائیوں کے باوجود پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں گزشتہ ایک سال میں 20 لاکھ 18ہزارمقدمات نمٹائے گئے ۔رپورٹ کے مطابق سول عدالتوں میں 13 لاکھ 30ہزار مقدمات کے فیصلے ہوئے جبکہ سیشن عدالتوں میں 6 لاکھ 88 ہزار 152 مقدمات کے فیصلے کئے گئے۔ لاہور کی ضلعی عدالتو ں میں 2 لاکھ 75 ہزار ،سول عدالتوں میں 1 لاکھ85 جبکہ سیشن عدالتوں میں تقریباً 90 ہزار مقدمات کے فیصلے کئے گئے۔

لاہور کی ضلعی عدلیہ میں سال 2020 میں 3 لاکھ سے زائد نئے مقدمات بھی دائر ہوئے۔لاہور کی ضلعی عدالتوں میں 2 لاکھ63 ہزار کے قریب مقدمات زیر التواء ہیں۔رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کی سول و سیشن عدالتوں میں بالترتیب 92ہزار857 اور54 ہزار181 ،گوجرانوالہ کی سول و سیشن عدالتوں میں مجموعی طور پر 94 ہزار 281 ،ملتان کی ضلعی عدالتوں میں مجمو عی طور پر 95 ہزار سے زائد نمٹائے گئے،ملتان کی ضلعی عدلیہ میں 76 ہزار سے زائد سول و سیشن مقدمات زیر التوا ء ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال راولپنڈی کی سول عدالتوں میں77ہزار786فیصلے ہوئے،سیشن عدالتوں میں23ہزار577 مقدمات کے فیصلے کئے گئے۔ شیخوپورہ کی عدالتوں میں مجموعی طور پر 61ہزار676 اوربہاولپور کی ضلعی عدلیہ میں 65ہزار231 مقدمات کے فیصلے ہوئے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے ضلعی عدالتوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ معیاری فیصلوں کیلئے تمام قانونی تقاضے پورا کئے جارہے ہیں: ججز غیر ضروری تاریخیں دینے سے مکمل اجتناب کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں