لاہور: سیلون میں ڈکیتی کی واردات کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا کیش اور نقدی لوٹ لئے

جمعرات 21 جنوری 2021 20:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) ستوکتلہ کے علاقے میں واقعہ ایک سلون میں مسلح ڈکیتی کی واردات کے نتیجے میں 3 نامعلوم مسلح ڈاکو سیلون کے مالک سمیت سیلون میں موجود گاہکوں سے لوٹ مار کرنے کے بعد فرار ہوگئے نامعلوم مسلح ڈاکو سیلون سے گن پوائنٹ پر 61 ہزار روپے کی نقدی اور ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے پانچ موبائل فون اور ایک موٹرسائیکل لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ ستوکتلہ پولیس نے سیلون کے مالک کی درخواست پر نامعلوم ڈاکو کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں