لیگی ماجد ظہور کی سیکرٹری اطلاعات لاہور کاعہدہ سنبھالنے سے معذرت

بدھ 27 جنوری 2021 00:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ماجد ظہور نے لاہور کے سیکرٹری اطلاعات کاعہدہ سنبھالنے سے معذرت کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان کو سیکرٹری اطلاعات بنانے کی تجویز دی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن)لاہور عمران گورائیہ کے پاس ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن)پنجاب کا عہدہ بھی ہے۔اس لئے ماجد ظہورکا نام سیکرٹری اطلاعات لاہور کیلئے تجویز کیاگیاتھا تاہم ان کاکہناہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن)لاہور عامر خان مسلم لیگ (ن)کے متحرک رہنما ہیں اس لئے انہیںیہ عہدہ دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں