ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ارم بخاری سے وائس چیئرمین اورسیز پاکستانیز کمیشن کی ملاقات

بدھ 27 جنوری 2021 16:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ارم بخاری سے وائس چیئرمین اورسیز پاکستانیز کمیشن نے ملاقات کی ،ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وائس چیئرمین او پی سی نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ اورسیز پاکستانیوں کی شکایات آن لائن سننے اور ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔

تمام ضلعی افسران اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے حوالے سے او پی سی کو مدد فراہم کریں گے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی پر وائس چیئرمین او پی سی نے ارم بخاری کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں