جوہر ٹائون دھماکے کا ماسٹر مائند گرفتار

مبینہ دہشت گرد کی شناخت ڈیوڈ کے نام سے ہوئی ہے جو کراچی کا رہنے والا ہے

جمعرات 24 جون 2021 21:15

جوہر ٹائون دھماکے کا ماسٹر مائند گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2021ء) جوہر ٹائون بی او آر سوسائٹی دھماکے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری دھماکے سے 24 گھنٹے کے اندر عمل میں آئی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت ڈیوڈ کے نام سے ہوئی ہے جو کراچی کا رہنے والا ہے کچھ عرصہ قبل دبئی سے کراچی پہنچا تھا جس کے بعد وہ گوجرانوالہ میں رہائش پذیر ہوگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ڈیوڈ کے حوالے سے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ اس کا تعلق ایک غیر ملکی دہشت گردی تنظیم سے جس کے شواہد ملے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈیوڈ نے دھماکے میں استعمال کی جانے والی گاڑی کو دھماکے لئے خود تیار کیا تھا۔ ملزم کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب ملزم جوہر ٹائون دھماکے کے بعد لاہور سے ایک پرواز کے ذریعے کراچی روانہ ہونا چاہتا تھا۔ جسے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شبہ پڑنے پر سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لے لیا اور اسے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں