پنجاب ایمرجنسی سروس کو محکمے کا درجہ دے دیا گیا

جمعرات 24 جون 2021 23:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122کوپنجاب کے ایڈمنسٹریٹو ڈیپارٹمنٹ کا درجہ دے دیا گیا اور اب ریسکیو1122 پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ- کہلائے گا ۔یہ نوٹیفیکیشن رولز آف بزنس میں ترمیم کے بعد پنجاب گزٹ میں 23جون 2021کوشائع کردیا گیاہے۔اس سروس کو وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد اور پنجاب ایمرجنسی سروس ترمیمی ایکٹ2021- کے مطابق محکمہ کا درجہ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو پنجاب نے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ترمیمی ایکٹ2021-میں ریسکیورز کوسروس کے قیام کے 15سال بعد سروس سٹرکچر مہیا کر دیا گیا۔ مزیدبراں اس ترمیمی ایکٹ کے تحت ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس کو ایڈمنسٹریٹوسیکرٹری کے اختیارات دئیے گئے ہیں۔پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور ریسکیورز کی جانب سے ترجمان ریسکیو نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ،سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی اور معزز ممبران صوبائی اسمبلی کا سروس اسٹرکچر اور محکمہ کا درجہ دینے پرشکریہ ادا کیا جسکی وجہ سے بروقت فیصلہ سازی کے ذریعے اس سپیشلائزڈ زندگیاں بچانے والی سروس کے معیار کو مزید بہتر بنایا جاسکے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں