oڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی کا تھانہ ڈیفنس بی کا دورہ

م* درخواستیں زیر التواء نہ رکھنے پر اے ایس پی بشریٰ نثار اور ایس ایچ او کو شاباش

جمعرات 24 جون 2021 22:20

ًلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2021ء) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور ساجد کیانی نے کہا کہ پولیس افسران موجودہ حالات کے پیش نظر اپنے تھانوں کی حدود میں موجود ہوٹلزو گیسٹ ہائوسزکو چیک کریں۔ہوٹل آئی ایپ اور ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم کا بھرپور استعمال کریں۔عارضی رہائش گاہیںاختیار کرنے والوں کا ڈیٹا اًپ ٹو ڈیٹ رکھیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ ڈیفنس بی کا دورہ کے موقع پرمتعلقہ پولیس افسران کو موجودہ حالات بارے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔

قائمقام سرکل آفیسر اے ایس پی بشریٰ نثار، ایس ایچ او سب انسپکٹر نیئر نثار ودیگر افسران اس موقع پر موجودتھے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ مساجد ، امام بارگاہوں ودیگر اہم مقامات کے اطراف سرچ آپریشنز جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

ایس ایچ اوز جوانوں کو موجودہ حالات بارے بریف کریں۔ ساجد کیانی نے تھانہ کی فرنٹ ڈیسک، رپورٹنگ روم سمیت مختلف حصوں کا معائنہ کیااور حوالات میںسہولیات کا جائزہ لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ فرنٹ ڈیسک افسران شہریوں کی ترجیحی بنیادوں پر رہنمائی کریںاورخوش اخلاقی سے پیش آئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں، شکایت موصول ہونے پر کارروائی ہوگی۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے درخواستیں زیر التواء نہ رکھنے پر اے ایس پی بشریٰ نثاراور ایس ایچ اوڈیفنس بی کو شاباش دی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں