دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعہ 25 جون 2021 11:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2021ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 110300کیوسک اور اخرج 155000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد41200 کیوسک اور اخراج41200کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد40000کیوسک اور اخراج40000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد42800کیوسک اور اخراج 11700کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد181800کیوسک اور اخراج 173800کیوسک،چشمہ آمد196100کیوسک اوراخراج 190000کیوسک، تونسہ آمد181500 کیوسک اور اخراج152900کیوسک، پنجند آمد13000کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو آمد 140600کیوسک اور اخراج 108500 کیوسک، سکھر آمد97500کیوسک اور اخراج 44900 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد40400کیوسک اور اخراج 4000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1442.15 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.943 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1154.40 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.959 ملین ایکڑ فٹج جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 644.40 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.110 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں