شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی چیخیں نکلوا دی ہیں‘ذکر اللہ مجاہد

حکومت مہنگی بجلی سمیت بے تحاشہ ٹیکسوں کی وصولیوں کے باوجود شہریوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی ناکام ہوچکی ہے

پیر 26 جولائی 2021 23:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔دن رات غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبار، صنعت اور گھریلو زندگی شدید متاثر ہوچکی ہے۔ کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہری پانی جیسی بنیادی ضرورت سے بھی محروم اورسرپااحتجاج بنے ہوئے ہیں۔

حکومت مہنگی بجلی سمیت بے تحاشہ ٹیکسوں کی وصولیوں کے باوجود شہریوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی ناکام ہوچکی ہے۔ مختلف حیلے بہانوں سے بجلی کی آئے روز طویل بندش جیسی صورتحال نے لیسکو کے ترسیلی نظام اور انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دارالحکومت میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ دن رات غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبار، صنعت اور گھریلو زندگی شدید مفلوج ہوکررہ گئی ہے ۔گھنٹوں بجلی کے تعطل سے گھر یلو زندگی کا پورا نظام درہم برہم ہوچکا ہے جبکہ کرونا وبا اور لاک ڈاؤن کے باعث پہلے ہی کاروبار تباہ ہوچکے ہیں جبکہ رہی سہی کسر غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ نے پوری کردی ہے۔ پانی کی قلت اور کاروبار متاثر ہونے کی وجہ سے لوگوں میں عدم برادشت کی فضا بڑھ رہی ہے۔

لوگ نفساتی مسائل کا شکار ہورہے ہیں جو کہ تشویشناک امرہے۔ امیر لاہور نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہاکہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ فی الفور ختم کی جائے اور شہریوںکو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے جائے ۔ حکومت بجلی چوری کرنے والے بڑے چوروں کو بھی پکڑے۔اگرغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند نہ ہوا تو جماعت اسلامی لاہورشہریوں کا تنہا نہیں چھوڑے گی اور متاثرہ علاقوں میں احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں