مودی کے یاروں کی پاکستانی عوام کے دلو ں میں کو ئی جگہ نہیں ‘تر جمان پنجاب حکومت

پی پی 38سیالکوٹ کی عوام نے وزیراعظم عمران خان کے نظریے کی بھرپور تائیدکی ‘ ڈاکٹر شاہد صد یق

جمعرات 29 جولائی 2021 11:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) تر جمان پنجاب حکومت، بانی ممبرپی ٹی آئی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہ ہے کہ مودی کے یاروں کی پاکستانی عوام کے دلو ں میں کو ئی جگہ نہیں،پی ٹی آئی کے امیدوار احسن سلیم بریار کی کامیابی موجودہ حکومت کے عوام دوست ایجنڈے کی فتح ہے،پی پی 38سیالکوٹ کی عوام نے وزیراعظم عمران خان کے نظریے کی بھرپور تائیدکی۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ تحریک انصاف کی اب تک کی شاندار کارکردگی کی بدولت سیالکوٹ کے عوام نے پی ٹی آ ئی کو سرخرو کیا۔

(جاری ہے)

سیا لکو ٹ ضمنی انتخا با ت میں پی ٹی آئی کی کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے۔ پی پی 38سیالکوٹ میں بڑی لیڈ سے الیکشن جیتنے سے ثا بت ہو گیا ہے کہ پاکستان کے عوام وزیراعظم عمران خان سے پیار بھی کر تے ہیں اوراعتماد بھی کر تے ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ آزاد کشمیر الیکشن میں عبرتناک شکست کے بعد سیا لکو ٹ میںمودی کے نظریے کے حامیوں کو ایک اور دھچکا لگا،سیا لکو ٹ کی عوام نے قومی خزانہ لوٹنے والوں کو مسترد کرکے ثا بت کر دیا کہ اب عوام کے دلو ں میں پیپلز پار ٹی اور (ن) لیگ کیلئے کو ئی جگہ نہیں۔(ن) لیگ اور پی پی کو ضمنی انتخابا ت میں شکست سے اپنی حیثیت کااندازہ ہو جانا چاہیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں