کاشف بشیر ایڈوکیٹ انصاف لائیرز ونگ لاہور کے صدر نامزد‘ نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 18 ستمبر 2021 22:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) انصاف لائیرز ونگ پاکستان کے صدربیرسٹر عمیر نیازی نے تحریک انصاف کے دیرینہ کارکن کاشف بشیر ایڈوکیٹ کو انصاف لائیرز ونگ لاہور کا صدر نامزد کر دیا جس کاباقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔کاشف بشیر اس سے قبل پارٹی کے دیگر عہدوں پر بھی اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے چکے ہیں۔بیرسٹر عمیر نیازی ، انیس ہاشمی صدر پنجاب اور نوید سہیل ملک کنوینئر پاکستان نے نوٹیفکیشن کاشف بشیر کے حوالے کیا۔

(جاری ہے)

سینیٹر علی ظفر چئیرمین آئی ایل ایف پاکستان، صوبائی وزرا میاں اسلم اقبال، یاور بخاری‘ ایم پی ایز زینب عمیر، طلعت نقوی، شمسہ علی‘پارٹی رہنمائوں اور کارکنان نے کاشف بشیر کی نامزدگی پر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد بھی دی۔۔اس موقع پرکاشف بشیرنے کہا ہے کہ وہ نئی ذمہ داری سونپنے پر پارٹی قیادت کے شکرگزار ہیں اوراپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہود کے لیے بہترین کام کر رہی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں