پنجاب سمیت ملک بھر میں انسداد پولیو کے مہم (آج )سے شروع ہو گی

20 سے 24 ستمبر تک جاری رہنے والی مہم میں1 کروڑ 68 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی

اتوار 19 ستمبر 2021 11:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) پنجاب سمیت ملک بھر میں انسداد پولیو کے مہم آج ( پیر) سے شروع ہو گی ۔20 سے 24 ستمبر تک جاری رہنے والی مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 1 کروڑ 68 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے اور 1 کروڑ 90 لاکھ سے زائد بچوںکو وٹامن اے کی ڈوز بھی دی جائیںگی ۔

(جاری ہے)

پولیو مہم میںتقریباً156,000 پولیو ورکرز شریک ہوں گے ۔ ملک کے حساس علاقوں میں پولیس سمیت دیگر فورسز کے جوان پولیو ورکرز کی حفاظت پر مامورہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں