پنجاب پولیس کی پیشہ ور اور گداگر مافیا کیخلاف کاروائیاں جاری، ایک ہفتے کے دوران 1430مقدمات درج ،1495 کو گرفتار کیا

پیشہ ور گداگر نظر آنے پر 15پر اطلاع کریں،برائی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پولیس، عوام اور میڈیا کا تعاون ضروری ہے‘ ڈی آئی جی آپریشنز

اتوار 19 ستمبر 2021 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پیشہ ور گداگر مافیاز کے خلاف پنجاب پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں جس کامقصد شاہرات پر شہریوں کیلئے پریشانی کا باعث بننے والے پیشہ ور گداگروں کو پابند سلاسل کرتے ہوئے اس برائی کے جڑ سے خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔ اسی سلسلے میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے ایک ہفتے کی خصوصی مہم کی کارکردگی رپورٹ پیش کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 11 ستمبر سے 17ستمبرتک لاہور کے تمام ڈویژنز میں شاہرات، چوراہوں سمیت دیگر عوامی مقامات پر گداگری کرنے والے پیشہ ورگداگر ملزمان کے خلاف پولیس ٹیموں نے کاروائیاں جاری رکھیں اور مجموعی طور پر 1430مقدمات درج کرتے ہوئے 1495ملزمان کو گرفتار کیا جن میں 1414مرد اور81خواتین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی ڈویژن نی325 مقدمات درج کرکے 328 ملزمان کو گرفتار کیا جن میں 320 مرد اور 8 عورتیں شامل ہیں، اسی طرح کینٹ ڈویژن نی179مقدمات درج کرکی191ملزمان کو گرفتار کیا جن میں 183مرد اور8عورتیں شامل ہیں۔

سول لائن ڈویژن نے 299 مقدمات درج کرکے 303 ملزمان کو گرفتار کیا جن میں 269مرد اور 34 عورتیں شامل ہیں۔ صدر ڈویژن نے 224 مقدمات درج کرکی241ملزمان کو گرفتار کیا جن میں 226 مرد اور15عورتیں شامل ہیں۔اقبال ٹاؤن ڈویژن نی180 مقدمات درج کرکے 201ملزمان کو گرفتار کیا جن میں 195مرد اور6 عورتیں شامل ہیں۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے 223 مقدمات درج کرکی231ملزمان کو گرفتار کیا جن میں 221مرد اور10عورتیں شامل ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے مزیدکہا کہ لاہورپولیس کی تاریخ میں اس سے قبل کبھی اتنے پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار نہیں کیا گیا اور گداگر مافیا کے خلاف یہ سپیشل مہم دوسرے ہفتے میں بھی جاری رہے گی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ سپیشل مہم کے دوسرے مرحلے میں آج سے پولیس گداگروں کے ہینڈلرز، کنٹریکٹرز اور عدالتوں میں آنے والے ان کے ضامنوں کو گرفتار کرے گی کیونکہ بلا واسطہ طور پر یہی انکی پشت پناہی کرتے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ گداگری کی خاتمے کے خلاف اس کریک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کیلئے شہریوں کو تعاون انتہائی ضروری ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ جہاں بھی پیشہ ور بھکاریوں کو دیکھیں تو فوری پولیس کو 15پر اطلاع دیں، لاہور پولیس فوری رسپانس کرتے ہوئے قانونی کاروائی عمل میں لائے گی اور شہریوں کے ساتھ ساتھ میڈیا کے تعاون سے اس برائی کے جڑ سے خاتمے کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں