آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، پٹواری کو تین سال قید ، تین کروڑ 64 لاکھ روپے جرمانہ ، سزا کا حکم

جمعرات 23 ستمبر 2021 21:33

لاہور۔23ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2021ء) :لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں جرم ثابت ہونے پر پٹواری محمد نوید کو تین سال قید اور تین کروڑ 64 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ۔احتساب عدالت کے جج اسد علی نے نیب ریفرنس پر فیصلہ سنایا ۔

(جاری ہے)

نیب استغاثہ کے مطابق ملزم نوید ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں گریڈ 5 پر بطور پٹواری تعینات تھا، ملزم پر کرپشن کی مد میں کروڑوں روپے وصول کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

نیب لاہور نے ملزم کیخلاف ایک سال کے دورانیہ میں تحقیقات مکمل کرتے ہوئے 2017 میں کرپشن ریفرنس دائر کیا تھا، دوران تحقیقات ملزم کی مارچ 2017 کو گرفتاری پر عملدرآمد بھی کیا گیا۔ ملزم پٹواری نوید کی گرفتاری سے تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے میں مدد ملی۔عدالت نے ریفرنس میں الزامات ثابت ہونے پر ملزم محمد نوید کو تین سال قید اور تین کروڑ 64 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں