فالکن ، تیتر،مرغابی اور بٹیر کے غیر قانونی شکارو کاروبار میں ملوث 26افراد گرفتار ،3لاکھ روپے جرمانہ

بدھ 20 اکتوبر 2021 18:31

لاہور۔20اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2021ء) :وزیر جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب سید صمصام علی بخاری کی خصوصی ہدایت پر محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب کا  صوبہ بھر میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار و کاروبارکی روک تھام کیلئے آپریشن بھر پور انداز سے جاری ہے ،پنجاب بھر کے مختلف مقامات سے فالکن ، تیتر ، مرغابی ا ور بٹیر کے شکار اور کاروبارمیں ملوث 26افراد گرفتار کر لئے گئے جنہیں3لاکھ 5ہزار 800روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔

ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈلائف راولپنڈی ریجن محمد ندیم قریشی کی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر راولپنڈی نے ضلع راولپنڈی کے مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران جنگلی پرندوں کے غیر قانونی شکار اور کاروبارمیں ملوث 14افراد کیخلاف وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات رجسٹرڈ کئے اور کیس کمپائونڈ ہونے پر1لاکھ 41ہزار 800روپے جرمانہ وصول کیااور قبضہ میں لیے گئے پرندے قدرتی ماحول میں آزاد کردئیے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اٹک نے کامیاب کارروائی کے دوران تحصیل حضرومیں مرغابی کے 5غیرقانونی شکاری گرفتار کرکے کیس کمپائونڈ ہونے پر 80ہزار روپے جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف فیصل آباد ریجن عظیم ظفر کی سربراہی میں سپیشل اسکواڈ نے چناب نگر دریائی ایریا سے فالکن کے 3غیرقانونی شکار گرفتار کرکے مقامی عدالت میں پیش کئے۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو مجموعی طور پر30ہزار روپے جرمانہ کرکے قبضہ میں لیے گئے پرندے 5چکیاںاور 1کوٹ قدرتی ماحول میں آزاد کرنے کا حکم دیا۔ فیصل آباد ریجن ہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر طارق شہاب نے شور کوٹ سے مرغابی کے 2غیرقانونی شکاری گرفتار کرکے انہیں 24ہزار روپے جرمانہ کیا ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر بہاولپور ریجن رائے زاہد علی کی سربراہی میں وائلڈلائف سٹاف بہاولپورنے مرغابی کے غیر قانونی شکار میں ملوث  ایک شکاری گرفتار کرکے اسے کیس کمپائونڈ ہونے پر 20ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بہاولپورمنور حسین نجمی نے صدر دفتر لاہورسے سوشل میڈیا کی بدولت شیئرکی گئی معلومات کی روشنی میں ہارون آباد سے ایک کالے ریچھ کی مادہ قبضے میں لے کر ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے نے ملزم کو 10ہزار روپے جرمانہ کیا اور قبضہ میں لی گئی کالے ریچھ کی مادہ کو بہاولنگرچڑیاگھر منتقل کرنے کا حکم دیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں