کورونا کا خطرہ ٹلا نہیں، ویکسین کروانا ہر شہری پر واجب ہی: سبطین خان

کورونا کے آئندہ اثرات سے بچنے، ملکی معاشی استحکام کیلئے ہر شخص ویکسینیشن کروائی: وزیر جنگلات

پیر 25 اکتوبر 2021 23:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2021ء) صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے اثرات کم ہونے کے باوجود اس سے باخبر رہنا ہوگا اور دوبارہ حملے سے محفوط رہنے کیلئے ہر شہری کو بہر صورت ویکسین کروانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم "ریڈ" (ریچ ایوری ڈور) کا آغاز اسی تناظر میں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں صوبے بھر میں یومیہ دس لاکھ ویکسین لگانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ سبطین خان نے مزید کہا کہ ڈور تو ڈور ویکسینیشن مہم اپنی نوعیت کی منفرد مہم ہوگی جس کیلئے 12 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ مزید 14 ہزار ویکسینیشن سنٹرز کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے پنجاب کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ معمول کی زندگی کی جانب بڑھنے، مستقبل میں کسی بھی ممکنہ لاک ڈاؤن سے بچنے، لوگوں کے روزگار کے تحفظ اور ملک کے معاشی استحکام کیلئے ہر شہری لازماً ویکسین لگوائے اور اس آگاہی مہم میں حکومت کا بھرپور ساتھ دی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں