حضورﷺسے محبت کے بغیر ایمان کی تکمیل نا ممکن ہے‘ مجاہد عبدالر سو ل

تاجدار کائنات سے عشق ہماری زندگی ،مال جان اور اولاد سے بڑھ کر ہے‘ تقر یب سے خطا ب

منگل 26 اکتوبر 2021 11:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) صدر سنی تحریک پنجا ب مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے کہا ہے کہ حضورﷺسے محبت کے بغیر ایمان کی تکمیل نا ممکن ہے،پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامز ن کرنے کیلئے نظام مصطفیﷺکا نفاذ وقت کی اہم تر ین ضروری ہے،تاجدار کائنات سے عشق ہماری زندگی ،مال جان اور اولاد سے بڑھ کر ہے۔ ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے مسجد کلمے والی چو بچہ سٹا پ مصطفی آ باد میں محفل میلاد مصطفیﷺ تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

تقر یب میںعلامہ مو لانا پروفیسر سعید احمد فریدی، قاری محمد امجد قصوری،قاری محمد عابد، قاری محمداللہ یار قادری،محمد اسامہ خان ، علی شیر ہا شمی، علامہ سر فراز سیا لو ی سمیت دیگر علما ء مشا ئخ نے بھی خطا ب کیا۔ علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے مزید کہاکہ ہمیں اپنی زندگیوں اطاعت اللہ اور اسوہ رسولﷺکے مطابق گزارنی ہوگی، آپﷺ کی آمد سے ظلمت کے اندھیرے چھٹ گئے اور ہرسو نور کے اجالے پھیل گئے۔ انہوں نے کہاکہ نبی پاکﷺسے عشق ہر انسان کی خوش قسمتی ہے، جوحضور اکرمﷺ کے اسوہ حسنہ کو اختیار کرے گا کامیابی اس کے قدم چومے گی، اللہ تعالی نے آپ کو رحمت للعالمین بنا کر بھیجا، ہمیں اپنی نوجوان نسل کو اسوہ حسنہ کی تعلیمات سے آگاہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں