دو سالہ بچے سے زیادتی اور قتل کا ملزم گرفتار

بدھ 27 اکتوبر 2021 21:57

دو سالہ بچے سے زیادتی اور قتل کا ملزم گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) تھانہ ستوکلتہ انویسٹی گیشن پولیس نے دو سالہ بچے سے زیادتی کے بعد اسے قتل کرنے میں ملوث ملزم علی شان کو گرفتار کرلیا گیا ہے پولیس کے مطابق ملزم علی شان جو دو سالہ مقتول کا ہمسایہ ہے وقوعہ کے وقت مقتول بچے کو ورغلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا جبکہ اس دوران ملزم کی والدہ مقتول کے بچے کے گھر میں بیٹھی ہوئی تھی پولیس کے مطابق ملزم علی شان نے پہلے بچے کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا جس کے بعد اس کا گلا دبا کر اسے قتل کردیا ملزم اور اس کا ساتھی بچے کو دفنانے کے لئے نعش کے ساتھ کئی گھنٹے گاڑی میں گھومتے رہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں