سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کی صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان سے ملاقات

جمعرات 28 اکتوبر 2021 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشن پنجاب سائیں بخش،ڈائریکٹر الیکشن کمیشن پنجاب عبد الحمید اور لوکل گورنمنٹ کے لیگل ایڈوائزرز بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

دسمبر میں حد بندیوں کا عمل مکمل کر کے مارچ میں الیکشن کروانے پر غور کیاگیا ۔

اس موقع پر سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے کہاکہ 28دسمبر تک بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہو جائے گی۔بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے انتظامی اور قانونی معاملات مستعدی سے کیے جا رہے ہیں۔محکمہ بلدیات الیکشن کمیشن کو اگلے اجلاس میں اپنی تیاریوں کے سلسلہ میں آگاہ کرے گا۔الیکشن کمیشن دسمبر میں حد بندیاں مکمل کر لے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں