سیالکوٹ میں پبلک مقامات پر خواتین کو ہراساں کرنے والا اوباش ملزم گرفتار کر لیا گیا: ترجمان پنجاب پولیس

ٌسوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے پر ڈی پی او سیالکوٹ کو ملزم گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا سیالکوٹ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا ×آئی جی پنجاب خواتین اور بچوں پر تشدد اور ہراسگی کے واقعات پر زیروہ ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں: ترجمان پنجاب پولیس

اتوار 28 نومبر 2021 00:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2021ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں خواتین ہر تشدد، ہراسگی، زیادتی سمیت دیگر صنفی جرائم کی روک تھام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں اور اسی سلسلے میں سیالکوٹ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے پبلک مقامات پر خواتین کو ہراساں کرنے والا اوباش ملزم گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا جس پر پنجاب پولیس سوشل میڈیا سیل نے ڈی پی او سیالکوٹ کو ملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سیالکوٹ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیجز کے ذریعہ ملزم تک پہنچی اور اسے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم پبلک مقامات پر روز خواتین کو ہراساں کرتا تھا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ خواتین سے گزارش ہے کہ ایسے ناخوشگوار واقعات کی فورا 15 پر اطلاع کیا کریں۔ ملزمان کے خلاف بلا تاخیر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ آئی جی پنجاب خواتین اور بچوں پر تشدد اور ہراسگی کے واقعات پر زیروہ ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد اور ہراسمنٹ کے واقعات کی روک تھام کے لیے پنجاب پولیس نے وومن سیفٹی ایپ بنا رکھی ہے اور پنجاب کے تمام اضلاع میں اینٹی ویمن ہراسمنٹ سیل بھی کام کررہے ہیں جس کا مقصد خواتین کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے انہیں ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں