رائیونڈ میں ڈاکوئوں نے مزاحمت پر گھریلو ملازم کو قتل کر دیا

دو ڈاکوشہری طاہر اکرم کے گھر داخل ہوئے ، ملازم اختر پرویز کی مزاحمت پر فائرنگ کر دی

منگل 30 نومبر 2021 11:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) رائیونڈ کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے مزاحمت پر گھریلو ملازم کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ کے علاقہ ایڈ پارک میں دو مسلح ڈاکو شہری طاہر اکرم کے گھر داخل ہوئے اور واردات کے دوران طاہر اکرم کے گھریلو ملازم اختر پرویز نے مزاحمت کی تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی جس سے اختر پرویز زخمی ہو کر دم توڑ گیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ 37سالہ اختر پرویز شہری طاہر اکرم کے گھر بطور باورچی فرائض سر انجام دے رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں