مسافر ٹرینوں میںآتش گیر مادہ، گیس سلنڈر اور مٹی کے تیل والا چولہا لے جانے پر پابندی عائد

جمعرات 2 دسمبر 2021 16:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) وزارت ریلوے نے مسافر ٹرینوں میںہرقسم کا خطرناک آتش گیر مادہ، گیس سلنڈر اور مٹی کے تیل والا چولہا لے جانے پر پابندی عائد کر دی۔

(جاری ہے)

ریلوے کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹرین کے اندر چولہا یا کسی بھی قسم کی آگ جلانا نہ صرف مسافروں کی جان و مال کے لیے خطرناک ہے بلکہ پاکستان ریلوے کے لیے بڑا نقصان ہے۔ ماضی میں ایسی بے قاعدگیوں کے نتیجے میں مالی وجانی نقصان ہوا، مسافر شدید زخمی ہوئے اور کافی تعداد میںریلوے کی املاک کو نقصان پہنچا۔ اس سلسلہ میں مسافروں کو آگاہی دینے کے لیے ٹائم ٹیبل پر،ریزرویشن دفاتر، ویٹنگ رومز، کوچز اور کمپیوٹر ریزرویشن ٹکٹس پر واضح ہدایات درج کرنے کے بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں