فیصل آباد واقعے میں پانچ افراد گرفتار، تحقیقات جاری ہیں،حسا ن خاور

ایک غریب گھرانے میں خاتون سسرال کی باتیں سنتی ہیںکرونا کے دوران ایسی خواتین کی مشکلات بڑھی ہیں،معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب

بدھ 8 دسمبر 2021 23:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ سرگودھا اور فیصل آباد کے واقعات کا آپ نے ذکر کیافیصل آباد واقعے میں پانچ افراد گرفتار، تحقیقات جاری ہیں وہ گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ بار کے کراچی ہال میں ت’’ انصاف لائرز فورم کے زیر اہتمام ’’ خواتین پر تشدد ‘‘ کے موضوع پر وکلائ سمیت دیگر سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر خواتین بہبود آبادی ، آشفہ ریاض فتیانہ ، انصاف لائرز فورم کے عہدیدار سمیت دیگر نے شرکت کی۔ حسان خاور نے کہا کہ ایک غریب گھرانے میں خاتون سسرال کی باتیں سنتی ہیںکرونا کے دوران ایسی خواتین کی مشکلات بڑھی ہیںرپورٹ کے مطابق 85 فیصد خواتین کو گھریلو تشدد کا سامنا ہے ذہنی جسمانی، جنسی تشدد کے واقعات رونما ہوتے ہیں خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے قوانین ہیں تو پھر مسئلہ کیا ہے خواتین کے خلاف تشدد مردوں کا مسئلہ ہے ہمیں اپنے سوالات تبدیل کرنے کی ضرورت ہے موٹر وے کا واقعہ ہوا تو مختلف سوالات اٴْٹھائے گئے کہ رات ہو خاتون کو نہیں نکلنا چاہیے ہمیں یہ کرنا چاہئے تھا کہ خاتون کا تحفظ کیسے کرنا تھاہمیں اپنے سوالات بدلنے کی ضرورت ہے، ہمیں ایسے جرائم پیشہ نفسیاتی مریضوں کو روکنا چاہیے کیا ہم ورک پلیس کو خواتین کے کام کرنے کے قابل بنا رہے ہیں اگر کل کو ہماری بہن بیٹی بیوی کو کام کرنے کے قابل بنائیںہمیں ہر جگہ آزادی اظہار رائے کا احترام کرنا چاہیے چینلز معاشرے کے پسے افراد کی آواز اٹھاتے ہیںکیا ہماری عدالتیں اور تھانے ایسے ہیں کہ وہاں خواتین انصاف کیلئے جاسکتیںخواتین کو وراثت میں حصہ نہ ملنے سے مختلف جرائم جنم لیتے ہیں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے خصوصی عدالتیں بنانے کی ضرورت ہے جس طرح اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بنائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

آشفہ ریاض سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے تحفظ کے لیے تقریبآ سو سے زائد قوانین موجود ہیںخواتین کے حقوق کے تحفظ پر عملدرآمد نہیں کیا جاتاہے تمام سٹیک ہولڈرز کو اس معاملے پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگاقانون سازی تک محدود نہیں رہنا چاہئے اصل کام تربیت ہے سوچنا یہ ہے کہ ہمارا معاشرہ اس وقت کہاں کھڑا ہے خواتین کے خلاف جرائم میں سزائیں کم ہونے کی وجہ سے جرم نہیں رک رہے معاشرے میں ہمارے رویے درست نہیں، ہمیں اخلاقیات پر توجہ دینا ہوگی معاشرتی رویوں کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ہم سب رشتوں بچانے اور خواتین کی عملی مدد کرنا چاہئے معاشرے میں عدم برداشت کا رویہ بڑھتا جا رہا ہے ہم اپس کے اپنے اختلافات کو ہی ختم نہیں کرسکے تقسیم سے قبل سکھ ہندو مسلمان سب اکٹھے رہتے اور ایک دوسرے کو برداشت کرتے تھے خواتین کے حقوق کیلئے بہت سی قانون سازی کی جاچکی خواتین کے حقوق کے تحفظ پر تحریک انصاف حکومت کام کر رہی ہے تحریک انصاف کی حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے گی سیمینار میں تیزاب گردی کا شکار خواتین مارگریٹ اور نورین نے بھی شرکت کی۔

ایم پی اے زینبِ عمیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل فیصل آباد میں خواتین کے ساتھ سلوک کا شرمناک واقعہ پیش آیاہم سب کو اس واقعے کے بعد پیدا صورت حال کو دیکھنا ہے میرے خیال میں ہمیں تربیت پر خصوصی توجہ دینا ہوگی یہ طے کرنا ہوگا جس کا جو حق ہے اس کو ملنا چاہئے خواتین کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں