ساندہ کے علاقے میں گھر سے لاش برآمد ،خاتون سے طلاق ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

45سالہ فاروق کی لاش کمرے سے برآمد ہوئی ،بشریٰ نے پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کیا ،لاشیں مردہ خانے منتقل

پیر 17 جنوری 2022 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) ساندہ کے علاقہ کیپٹن جمال شہید روڈ کے قریب گھر سے لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ سمن آباد میں خاتون نے طلاق سے دلبرداشتہ ہو کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ پولیس کے مطابق 45 سالہ شخص کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی اورلاش چند روز پرانی اور بوسیدہ ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے فرانزک ماہرین کی مدد سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دی۔سمن آباد میں گھر سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق بشری کے شوہر نے اسے چند ماہ قبل طلاق دے دی تھی ،بشری نے طلاق سے دلبرداشتہ ہو کر پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی ۔ پولیس نے فرانزک ماہرین کی مدد سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں