محکمہ جنگلی حیات ، غیرقانونی شکاریوں کیخلاف کریک ڈائون جاری

خرگوش ، تیتر اور دیگر جنگلی پرندگان کے 31غیر قانونی شکاری گرفتار

منگل 18 جنوری 2022 14:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) وزیر جنگلی حیات وماہی پروری پنجاب سید صمصام علی بخاری و سیکرٹری جنگلات ،جنگلی حیات وماہی پروری پنجاب شاہد زمان کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل ملک ثناء اللہ خان کی قیادت میں محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب کا صوبہ بھر میں غیرقانونی شکاریوں کیخلاف کریک ڈائون بلاتفریق جاری ہے اور جس کے نتیجے میں صوبہ کے مختلف مقامات سے خرگوش ، تیتر ، لالیوں اور چڑیوں کے غیر قانونی شکا ر میں ملوث 31افراد گرفتار ، مبلغ ایک لاکھ نواسی ہزار روپے جرمانہ عائد ۔

تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ریجن راولپنڈی راجہ محمد احسان کی سربراہی میں وائلڈلائف سٹاف راولپنڈی نے ضلع کی مختلف تحصیلوں میں اچانک چھاپوں کے دوران 11غیرقانونی شکاری گرفتار کرکے انہیں مجموعی طور مبلغ ایک لاکھ 37ہزار روپے جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

غیرقانونی شکاری معصوم پرندوں چڑیوں ،لالیوں اور تیتر وغیرہ کے غیرقانونی شکار کے مرتکب ہوئے ۔

اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف سالٹ رینج عرفان فاروقی نے ضلع چکوال میں اچانک چھاپوں کے دوران تیتر کے 3غیرقانونی شکاری موقع پرگرفتار کرکے انہیں 42ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ ایسے ہی ایک دیگر واقعہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف سرگودھا ریجن میاں محمد اختر کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف خوشاب محمد نعیم طاہر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تحصیل خوشاب کے ایریاسے خرگوش کے شکار میں ملوث 17غیرقانونی شکاریوں کو کتوں سمیت گرفتار کرلیااو ر انہیں پولیس سٹیشن جوہر آباد کی حوالات میں بند کردیااور وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں