پی پی،(ن) لیگ سمیت ساری اپوزیشن این آراو کی بھیک مانگ رہی ہے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

دونو ں بدعنوان خاندانوں کی حکومت پردباو ڈالنے کی کوشش ناکام ہو چکی‘مرکزی رہنما پی ٹی آئی

اتوار 23 جنوری 2022 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ پی پی(ن) لیگ سمیت اپوزیشن این آراو کی بھیک مانگ رہی ہے،اعظمی بخاری اور مر یم اورنگزیب شر یفوں کی کر پشن کا دفاع کر کے اپنی آخرت بھی خراب کر رہی ہیں،دونو ں بدعنوان خاندانوں کی حکومت پردباو ڈالنے کی کوشش ناکام ہو چکی۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ کرپشن میں گلے تک لتھڑی بھٹو اور شریف فیملی کی اپنے بڑوں کو احتساب سے بچانے اور دنیا بھر میں پھیلے اپنے اثاثوں کو محفوظ رکھنے کے لئے حکومت پردباو ڈالنے کی کوشش بری طرح ناکامی سے دوچا ر ہو گئی ہے، اپنی کرپشن کو تحفظ دینے کیلئے بنائی جانے والی پی ڈی ایم کی ہنڈیا بیچ چوارہے پھوٹ چکی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ عمران خان قوم کے ووٹوں سے وزیراعظم بنے ہیں۔ کسی کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی لیکن اپوزیشن کی وزیراعظم عمران خان کے استعفے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔اپوزیشن کی تمام تر اچھل کود بد عنوانی کے مقدمات سے جان بچانے کیلئے ہے لیکن وزیر اعظم کرپشن کیسز کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں