م*پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام ساتواں کانووکیشن

منگل 25 جنوری 2022 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام ساتواں کانووکیشن کلچرل ہال ، پرل کانٹی نینٹل ہوٹل لاہور میں منعقد ہوا جس میں پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر ، ڈین فیکلٹی آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار احمد بورا ، کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، رجسٹرا ر اور کنٹرولر امتحانات محمد رئوف نواز ، فیکلٹی ممبران اور طلبائوطالبات نے شرکت کی ۔

تقریب میں ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے پوزیشن ہولڈرطلباء بشمول نور فاطمہ، طوبیٰ سلیم، سنینا، نمرہ نعیم، علوینا عبدالمالک، ماہنور طاہر، فائزہ اقبال، تہمینہ سلیم، اسماء نظام، سیدہ عنبرین زہرہ کاظمی، کرن خالد، ثانیہ محمود، کرن امین ، پلوشہ عامر، حفصہ حسن، جویریہ یعقوب، امبر صابر اور حبیبہ ذوالفقارکو شیلڈز پیش کیں۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں انہوں نے خود سے کاروبار شروع کرنے اور سیلف ایمپلائمنٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ نوکریوں پر انحصار کرنے کی بجائے اپنا کاروبار کریں۔

ڈاکٹر ذوالفقار احمد نے پرنسپل ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے فارغ التحصیل طلباء کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ڈاکٹر مبشر کی علمی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا اور فیکلٹی آف کامرس کے لیے ان کی شاندار خدمات کی تعریف کی۔ انہوں نے کالج پرنسپل کے والد مسٹر منور خان (مرحوم) کے کاروباری طریقہ کار اور ویژن کی تعریف کی ۔ڈاکٹر مبشر منور خان نے شرکاء کو خوش آمدیدکرتے ہوئے بتایا کہ تقریب میں ایم بی اے بینکنگ اینڈ فنانس، انشورنس اینڈ رسک مینجمنٹ، ایم بی اے (ایم ایس) بینکنگ اینڈ فنانس اور انشورنس اینڈ رسک مینجمنٹ کے مختلف سیشنز کی398 گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلباء میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں