جوہر ٹاؤن بم دھماکہ کی سہولت کار ملزمہ کی درخواست ضمانت

لاہور ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے 10فروری کو جواب طلب کرلیا

جمعرات 27 جنوری 2022 22:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) لاہور ہائیکورٹ نے جوہر ٹاؤن بم دھماکہ کی سہولت کار ملزمہ کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کرکے 10فروری کو جواب طلب کرلیا جسٹس علی باقر نجفی نے دورکنی بینچ کی سربراہی میں کیس کی سماعت کی ملزمہ عائشہ گل کی پانچ سال قید کی سزاء کیخلاف اپیل میں حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

موقف میں کہا گیا کہ جوہر ٹاؤن بم دھماکہ کیس کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا سی ٹی ڈی نے گھر سے اغواء کرکے غیرقانونی حراست میں رکھا مقدمہ میں بے بنیاد نامزد کرکے گرفتار کیا گیا انسداد دہشت گردی عدالت نے ناکافی شواہد کے باجود جلد بازی میں سزائ سنائی دو کم سن بچوں کیساتھ جیل میں قید ہوں فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کا پانچ سال قید اور جرمانے کافیصلہ کالعدم قرار دیکربری کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں