ملک میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا کام جاری

بدھ 18 مئی 2022 23:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2022ء) صوبا ئی الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا کام جاری ہے ۔ غیر حتمی ابتدائی انتخابی فہرست عوام الناس کے معائنہ کے لئے ڈسپلے سینٹرز میں آویزاں کی جائیں گی۔صوبہ پنجاب کے 37اضلاع میں 12039 ڈسپلے سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

ڈسپلے سینٹرز 21مئی تا 19جون2022 تک عوام کیلئے موجود رہیں گے۔ ووٹرز اپنے اندراج کی تفصیلات اورمندرجات میں کسی غلطی کی صورت میں درستگی کروا سکیں۔

(جاری ہے)

ووٹ درج کروانے کیلئے فارم نمبر 15، اعتراض دائر کرنے کیلئے فارم 16 اور کوائف کی درستگی کیلئے فارم 17 ہے۔ووٹ اندراج، اعتراض اور درستگی کیلئے متعلقہ فارم ڈسپلے سنٹر انچارج کے پاس جمع کروایا جا ئے گا۔

ووٹرز اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300پر بھیج کر اپنے کوائف کے متعلق آگاہی حاصل کریں۔شفاف ووٹر لسٹ کی تیاری کیلئے عوام الناس تعاون کریں۔ الیکشن کمیشن کا عملہ ڈسپلے سینٹر پر بھر پور تعاون کرے گا۔شکایات کی صورت میں الیکشن کمیشن کے ہیلپ لائن نمبر ز یا ضلعی الیکشن کمشنر کے رابطہ نمبرز پررابطہ کیا جا سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر تمام ضروری معلومات موجود ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں