ٹریفک وارڈنز کی پروموشن اور سروس سٹرکچر میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کرنے پر ٹریفک وارڈنز و اہلکاروں کا اظہار تشکر

آئی جی پنجاب کے احکامات کی بدولت پنجاب بھر میں 295 وارڈنزکو سینئر وارڈنز کے عہدے پر ترقی ملے گی‘خرم ٹریفک اہلکار 70سینئر ٹریفک وارڈنز کو ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی دینے کا فیصلہ انتہائی احسن اقدام ہے‘ سہیل سینئرٹریفک وارڈن

منگل 24 مئی 2022 00:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) آئی جی پنجاب رائو سردار علی خان کی جانب سے ٹریفک وارڈنز اور ٹریفک انسپکٹرز کی محکمانہ پروموشن کیلئے اقدامات کا آغاز ہونے پر ٹریفک اہلکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ ہوگئی ہے اور صوبے کے مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے ٹریفک وارڈنز ، ٹریفک انسپکٹرز اور پٹرولنگ آفیسرزنے اظہار تشکر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور، ملتان ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں تعینات ٹریفک وارڈنز نے آئی جی پنجاب، راؤ سردار علی خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ پہلے سے زیادہ محنت، دلجمعی اور فرض شناسی کے ساتھ اپنے فرائض ادا کریں گے ۔فیصل آباد ٹریفک پولیس کے وارڈ ن محمد اسماعیل نے کہاکہ ٹریفک وارڈنز کے سروس سٹرکچر کی تیاری اور محکمانہ ترقیوں میں آئی جی پنجاب کی خصوصی دلچسپی اور کاوش سے سینکڑوں ٹریفک وارڈنز کامستقبل روشن ہونے کے ساتھ ساتھ انکا دیرینہ مطالبہ بھی پورا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس ملتان کے اہلکار خرم نے کہاکہ آئی جی پنجاب کے احکامات کی بدولت پنجاب بھر میں 295 وارڈنزکو سینئر وارڈنز کے عہدے پر ترقی ملے گی۔سینئرٹریفک وارڈن سہیل نے کہاکہ 70سینئر ٹریفک وارڈنز کو ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی دینے کا فیصلہ انتہائی احسن اقدام ہے۔ ٹریفک اہلکار ساجد نے کہا کہ15/16برس سے ایک ہی سکیل پر ڈیوٹی ادا کر رہا تھا آئی جی صاحب کے اقدام سے خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

ٹریفک وارڈن طارق محمود نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز کو ڈیپوٹیشن پر موٹر وے، پی ایچ پی، ٹریننگ سنٹرز اور دیگر منتخب اداروں میں بھیجنے کی سفارش قابل ستائش ہے اس سے ٹریفک وارڈنز کیلئے ترقیوں کے مزید دروازے کھل جائیں گے۔ پٹرولنگ آفیسرسلمیٰ عبدالغنی نے کہاکہ بروقت محکمانہ پروموشن ملنے سے سینکڑوں ٹریفک وارڈنز اور انسپکٹرز کی حوصلہ افزائی ہو گی اور ایسے اقدامات پوری ٹریفک فورس کا مورال بلند کرنے کا باعث بنیں گے اور وہ زیادہ محنت اور لگن سے فرائض سرانجام دیں گے ٹریفک وارڈن معظم فاروق نے کہاکہ سروس سٹرکچر بننے سے صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات ہزاروں ٹریفک وارڈنز کو فائدہ ہوگااور ٹریفک وارڈنز آئی جی پنجاب کا یہ تاریخی اقدام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں