پ*لانگ مارچ کے پیش نظر پنجاب میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

منگل 24 مئی 2022 20:55

8 لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2022ء) حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کیلیے پنجاب بھر میں جزوی طور پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج 25 مئی کو اسلام ا?باد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا جائے گا جسے روکنے کیلیے لاہور سے اسلام ا?باد جانے والے تمام راستے سیل کردئیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر پنجاب بھر میں جزوی طور پر موبائل فون سروس بند کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ صوبے بھر میں 350 مقامات پر موبائل فون سروس بند کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ي قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو موبائل فون سروس بند کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی، جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور کے 20 اور پنجاب کے 350 مقامات پر موبائل فون سروس بند کر نے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کیلئے اسلام آباد، پنجاب اور سندھ میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور لاہور سے وفاقی دارالحکومت اسلام ا?باد جانے والے تمام راستے سیل کردئیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب کو تجویز بھیجی جائے گی جس کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب عملدرآمد کیلئے پی ٹی اے کو ہدایات بھیجنے کیلئے ایم او آئی کو ایڈوائس بھیجے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں