سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں مشتاق احمد سکھیرا و دیگر کو بریت کی درخواستوں پرفریقین کے وکلا کو نوٹس جاری

ہفتہ 28 مئی 2022 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں سابق آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا اور ڈی آئی جی رانا عبدالجبار نے بریت کی درخواستوں پرفریقین کے وکلا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 03 جون کو دلائل طلب کرلیے۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو بریت کی درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس مقدمہ میں کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان بری ہو چکے ہیں جبکہ سانحہ ماڈل ٹا ئون میں ہمارا بھی کوئی کردار نہیں ہے اور نہ ہی ہمارے خلاف کوئی شواہد پیش کئے گئے ہیں۔ استدعا ہے کہ اسی بنیاد پر ہمیں بھی بری کیا جائے۔عدالت نے دائر درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کے وکلا سے 03 جون کو جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں