فرح خان نے اپنے خلاف درج مقدمات پر ڈی جی اینٹی کرپشن کو درخواست دیدی

پلاٹوں کے لین دین سے متعلق معاملہ اینٹی کرپشن کے اختیار میں نہیں آتا،اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست

بدھ 6 جولائی 2022 18:03

فرح خان نے اپنے خلاف درج مقدمات پر ڈی جی اینٹی کرپشن کو درخواست دیدی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2022ء) سابق خاتون اول کی دوست فرح خان نے اپنے خلاف درج مقدمات پر ڈی جی اینٹی کرپشن کو درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پلاٹوں کے لین دین سے متعلق معاملہ اینٹی کرپشن کے اختیار میں نہیں آتا۔

(جاری ہے)

فرح خان نے اپنے خلاف اینٹی کرپشن میں درج مقدمات کے معاملے پر اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے ڈی جی اینٹی کرپشن کو درخواست جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پلاٹوں کے لین دین سے متعلق معاملہ اینٹی کرپشن کے اختیار میں نہیں آتا، سیاسی انتقام کانشانہ بنایا جا رہا ہے، اینٹی کرپشن نے مقدمات درج کیے لیکن مقدمات کی نقول فراہم نہیں کیں، اینٹی کرپشن مقدمات واپس لے ورنہ اعلی عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

فرح خان کی جانب سے دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پلاٹ قانونی طور پر مارکیٹ ریٹ سے زائد پیسے دے کر خریدا گیا جس کی ایک قسط ادا کردی گئی ہے اس کے بعد حکم امتناع جاری ہوچکا ہے، ایاز صادق نے بھی فیڈمک میں پلاٹ لیا لیکن انہوں نے مجھ سے بھی کم قیمت ادا کی، اینٹی کرپشن کے پاس اس کیس میں تحقیقات کا اختیار نہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں