پاکستان کی چین کو چاول کی برآمدات سالانہ 9.73 فیصداضافہ کے ساتھ277.56 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں

بدھ 6 جولائی 2022 18:44

پاکستان کی چین کو چاول کی برآمدات سالانہ 9.73 فیصداضافہ کے ساتھ277.56 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2022ء) مالی سال22 -2021کے پہلے پانچ ماہ میں پاکستان کی چین کو چاول کی برآمدات سالانہ 9.73 فیصداضافہ کے ساتھ277.56 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں ۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستان چین کو ٹوٹا چاول فراہم کرنے والے بڑے ممالک میں سے ایک ہے ۔

(جاری ہے)

اس وقت ٹوٹا چاول خاص طور پر ایری 6، ایری 9 اور نیم یا مکمل ملڈ چاول چین کو برآمد کیے جانے والے چاول کی اہم اقسام ہیں جبکہ باسمتی اور دیگر اعلی اقسام کو چینی مارکیٹ میں فروغ دینے کے لیے ابھی بھی سخت محنت کی ضرورت ہے۔

گزشتہ سال چین نے پاکستان سے 437 ملین ڈالر مالیت کا 973,000 ٹن چاول درآمد کیا تھا۔ سات نئے پاکستانی چاول برآمد کنندگان کو منظور شدہ فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو 2021 میں بڑھ کر 53 ہو گئے ہیں ۔ چین نے پاکستانی چاول پر درآمدی پابندیوں میں نرمی کی جس سے چین کو چاول کی برآمد میں مدد ملی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں