پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج کردیاگیا

منگل 16 اگست 2022 12:53

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج کردیاگیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے حالیہ اضافے کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا ۔ جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے متفرق درخواست دائر کی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔متفرق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں