ارسلان خالد کو پنجاب میں وزارت دینے کے خلاف مذمتی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

منگل 16 اگست 2022 12:59

ارسلان خالد کو پنجاب میں وزارت دینے کے خلاف مذمتی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) مسلم لیگ (ن) نے ارسلان خالد کو پنجاب میں آئی ٹی کی وزارت دینے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔

(جاری ہے)

حناپرویز بٹ اور سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ارسلان خالد نے سابق خاتول اول بشری مانیکا کے کہنے پر سیاستدانوں کے خلاف غداری کی مہم چلائی،سیاستدانوں کو غدار قرار دینے والے شخص کو وزرت دینا عوامی نمائندوں کی توہین ہے،غداری کے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے والا شخص اب پنجاب کے وسائل استعمال کرے گا۔ مطالبہ ہے کہ ارسلان خالد سے فوری وزارت واپس لی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں