ظ*بھگت سنگھ کی برسی ، سکیورٹی کیلئے درخواست سی سی پی او لاہور کو بھجوادی گئی

منگل 19 مارچ 2024 07:10

۔لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہید بھگت سنگھ کی 93 ویں برسی پر فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے درخواست سی سی پی او لاہور کو بھجوا تے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنیکا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بھگت سنگھ میموریل فائونڈیشن پاکستان ہر سال بھگت سنگھ چوک (شادمان) لاہور پر بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کی یاد میں پروگرام کا انعقاد کرتی ہے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے براہ راست سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست دی، سیکورٹی اداروں نے بھگت سنگھ فاونڈشن کو سیکورٹی فراہم کرنے سے انکار کر دیا، ہر شہری کی جان ومال کا تحفظ اداروں کی ذمہ داری ہے، یہ پروگرام کرنے سے قبل ازوقت دھمکیوں کا سامنا ہے، درخواست گزار اس پروگرام کے لیے اعلی شخصیات کو دعوت نامے جاری کر چکا ہے، عدالت اس پروگرام کے حوالے سے فول پروف سکیورٹی فراہم کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں