قوم دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف متحد تھی اور رہے گی ‘قاری اعظم حسین

فرض کی ادائیگی میں لازوال قربانی دینے والے پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں

منگل 19 مارچ 2024 13:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) جمعیت علما ئے اسلام( س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین نے کہا ہے کہ قوم دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف متحد تھی اور رہے گی، وطن کے امن کو سبوتاژ کرنیوالوں کو کسی بھی صورت اپنے مذموم مقاصدمیں کامیاب نہیں ہونے دینگے،فرض کی ادائیگی میں لازوال قربانی دینے والے پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی،کیپٹن محمد احمد بدر سمیت حوالدار صابر، نائیک خورشید، سپاہی ناصر، سپاہی راجہ اور سپاہی سجاد کی شہادت پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی دہشتگردی ہماری قوم کے امن و استحکام پر حملہ ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام اپنے ملک کے دفاع کیلئے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہم سب مل کر اس ملک سے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کرینگے دہشتگرد اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں کر کے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے بلکہ ہمارے جوانوں کی لازوال قربانیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں