سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین کی ملاقات

آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے

بدھ 27 مارچ 2024 23:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی، آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل امجد حسین مرحوم کے بیٹے کی فیملی کلیم پر بھرتی کی درخواست اے آئی جی ایڈمن کو ضروری کاروائی کیلئے بھجوا دی۔

لاہور پولیس کے انسپکٹر غلام ابن علی کے بیٹے کی جونیئر کلرک بھرتی کی درخواست پر میرٹ کے مطابق کاروائی کی ہدایت کی۔ ریٹائرڈ اسسٹنٹ محمد علی کی اہلیہ کے کینسر کے علاج کیلئے مالی معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دی، ڈیٹا انٹری آپریٹر رابعہ علی کی سرکاری رہائش حصول کی درخواست اے آئی جی ڈویلپمنٹ کو کاروائی کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ہیڈ کانسٹیبل علی اکبر اور کانسٹیبل امانت علی کی طبی اخراجات میں معاونت کی درخواستوں پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا۔کانسٹیبل ظفر اقبال اور سیف اللہ کے بچوں کی فیملی کلیم پر بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو کارروائی کیلئے بھجوا دیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تمام افسران درخواستوں پر ریلیف فراہم کرکے رپورٹس سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں