ٹریفک وارڈنز نے پتنگ بازنوجوان گرفتار کرلیا

جمعرات 28 مارچ 2024 12:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) دوران گشت ٹریفک وارڈنز نے پتنگ بازی کرتے اور پیچے لڑاتے ہوئے نوجوان گرفتار کرلیا۔ سی ٹی او نے ٹریفک وارڈنز کو شاباش دی اورتعریفی اسناد کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

سٹی ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق بھٹہ چوک کے علاقے میں گشت کے د وران ٹریفک وارڈنز کی نظر پتنگ بازی کرنے والے نوجوان پر پڑی، نوجوان بلاخوف و خطر ہوکر پیچے لڑانے میں مصروف تھا، ٹریفک وارڈنز نے ملزم کو پکڑ کر چوکی نادرا آباد پولیس کے حوالے کردیا۔

سی ٹی او عمارہ اطہرنے اس حوالے سے بتایا کہ عبدالرحمن نامی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری پتنگ بازی جسیے خونی کھیل سے دور رہیں۔انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل سواروں کے تحفظ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں