گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1156 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1233 زخمی ہوئے، ریسکیو 1122

جمعرات 28 مارچ 2024 17:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1156ٹریفک حادثات میں03افراد جاں بحق، 1233زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1156ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں536افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، 697معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا، ان حادثات میں زیادہ تر تعداد 77فیصدموٹر سائیکلز حادثات کی ہے ۔

ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں651ڈرائیوز،71کم عمرڈرائیور، 406مسافراور179پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ264ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت 294 متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد 88 حادثات میں 93 متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ ملتان 75 حادثات میں 78 متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں