پنجاب کی جامعات میں سات اہم شعبوں پر قائم کنسورشیمز کی حتمی سفارشات رپورٹ کی صورت میں وزیر اعلی کو ارسال

جمعہ 29 مارچ 2024 18:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی خصوصی ہدایت پر پنجاب کی جامعات میں سات اہم شعبوں پر قائم کنسورشیمز کی حتمی سفارشات رپورٹ کی صورت میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کو ارسال کر دی گئیں۔گورنر پنجاب نے وزیر اعلی پنجاب کو حکومت پنجاب کے انتظامی محکموں کو کنسورشیمز کی سفارشات پر فوری عمل کرنے کی ہدایات جاری کرنے کی تاکید کی ہے۔

قبل ازیں ،گورنر پنجاب نے ستمبر 2022 میں مری میں منعقدہ وائس چانسرز کی تین روزہ کانفرنس میں سات اہم موضوعات کی نشاندہی کی اور چیئرپرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کو وائس چانسلرز اور فیکلٹی ممبران پر مشتمل کنسورشیمز قائم کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ جن اہم موضوعات پر کنسورشیمز قائم کیے گئے وہ مندرجہ ذیل ہیں۔

(جاری ہے)

گورنس اینڈفنانس، کلائمیٹ چینج، انٹرپرینورشپ، کیریکٹر بلڈنگ، ڈرگز اینڈ نارکاٹکس کنٹرول، ویمن ایمپاورمنٹ، پروموشن ف ٹیکنالوجی۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے کنسورشیمز میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے ان کے متعدد اجلاسوں کی گورنر ہاس میں صدارت کی۔ کنسورشیمز کے متعدد اجلاس جامعات کے اندر بھی منعقد ہوئے۔ اس طرح کئی مہینوں پر محیط ان کاوشوں کے نتیجے کے طور پر حتمی سفارشات مرتب کی گئیں۔ان سفارشات کا مقصد مقامی مسائل کے مقامی حل تلاش کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جامعات میں تخلیق علم و تحقیق کوفروغ دینا ہے۔ مزید برآں، معاشرے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے پالیسی سازی انتظامی اقدامات میں معاونت کرنا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں