سرکاری نرخنامہ جاری کر دیا گیا، ہڑتال کی وجہ سے برائلر مرغی کی سپلائی نہ ہوئی

پولٹری کے کاروبار سے وابستہ تمام بڑی مارکیٹیں بند ،کچھ علاقوں میں850سی900روپے کلو تک فروخت

بدھ 17 اپریل 2024 12:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) سرکاری نرخ نامے کے مطابق شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت697روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت481روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت254روپے فی درجن مستحکم رہی ۔ تاہم پنجاب پولٹری ٹریڈرز کی کال پر شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی ۔

(جاری ہے)

پولٹری کے کاروبار سے وابستہ تمام بڑی مارکیٹیں بند رہیں جس کی وجہ سے دکانوں پر برائلر مرغی کی سپلائی نہ ہو سکی ۔ مختلف علاقوں میں کچھ دکانداروں نے زندہ مرغی کا ذخیرہ ہونے کی وجہ سے برائلر گوشت کی فروخت جاری رکھی تاہم سپلائی نہ آنے کو جواز بناتے ہوئے سرکاری نرخنامے کے برعکس 850سے 900روپے فی کلو تک فروخت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں