اوورسیز ،غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کر کے معیشت کو پائوں پرکھڑا کیا جا سکتاہے‘ اسحاق بریار

حکومت غیر ملکی قرضے اتارنے کیلئے اوورسیز کیلئے خصوصی مراعاتی اسکیم ڈیزائن کرے‘ ماہر معاشیات

منگل 30 اپریل 2024 12:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) اوورسیز پاکستانیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کر کے معیشت کو پائوں پرکھڑا کیا جا سکتاہے، حکومت غیر ملکی قرضے اتارنے کے لئے اوورسیز پاکستانیوں سے بات چیت کا آغاز کرے اور اس کے لئے خصوصی مراعاتی اسکیم ڈیزائن کی جائے،حکومت متحدہ عرب امارات کی حکومت سے وکلاء کے لئے بھی گولڈن ویزے کے اجراء کے لئے کاوشیں کرے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ماہرمعاشیات اورانٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اسحاق بریار ،عاشق علی رانا،ملک جلیل اعوان اورشیخ عدیل نے اپنے مشرکہ بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن اس حوالے سے اپنے طور پر بھی اقدامات کر رہی ہے تاہم حکومت کی سرپرستی نا گزیر ہے ،وکلا ء اوورسیز پاکستانیوں کو سروسز مہیا کرکے اپنے ملک کے لئے قیمتی زرمبادلہ لائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد بحال کرے اگر اس میں کامیابی مل جاتی ہے تو حکومت کو مستقبل میں کسی عالمی مالیاتی ادارے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں